اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر میں کورونا کے 22 نئے معاملے

مظفرنگر میں کورونا وائرس کے آج 22 نئے کیسز ملے ہیں، ساتھ ہی 39 مریض صحت یاب ہوئے اور اب تک 60 سے زائد مثبت مریضوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔

22 new cases of Corona in Muzaffarnagar
مظفرنگر میں کورونا کے 22 نئے معاملے

By

Published : Oct 31, 2020, 10:11 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں کورونا وائرس کیسز کا نکلنا بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 22 مثبت کیسز ملے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں تشویش ہے۔

آج 2104 سے زائد افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں 22 مثبت کیس پائے گئے اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔ راحت کی بات یہ بھی ہے کہ آج 39 مثبت مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 335 رہ گئی۔

مظفر نگر میں اب تک 60 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔ نئے مریضوں میں کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 5490 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details