نوئیڈا میں دادری کوتوالی علاقے کے گاؤں کوٹ کے قریب سی این جی پٹرول پمپ کے سامنے دو موٹر سائیکلوں کی کینٹر سے ٹکر کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔
واقعہ کے بعد کینٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ ٹول پلازہ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ڈرائیور کو تلاش کیا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق فہیم الدین، عظیم بلٹ گاڑی پر جبکہ رحیم الدین، کالے دوسری موٹر سائیکل پر بادل پور سے سکندرآباد کی جانب جارہے تھے کہ کوٹ گاؤں کے قریب سی این جی پمپ سے سی این جی بھراکر جارہے کینٹر سے ٹکرا گئے۔ چاروں نوجوان سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے۔