اس کے علاوہ 2 دن سے لاپتہ ایک خاتون کی دریا سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس دونوں معاملوں میں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔
یہ دونوں معاملے محمد پور تھانہ حلقہ کے ہیں۔ پہلا معاملہ سریو ندی کے پار سرسنڈا گاؤں کے مجرے جمکا کا ہے۔ یہاں کے اوم پرکاش کی بیٹی پشپا(17) اور لیلاوتی (15) چھوٹے بھائی رام بابو کے گیہوں کاٹنے کے بعد سریو میں نہانے گئیں تھیں۔ نہاتے نہاتے وہ گہرے پانی میں چلی گئیں اور ڈوبنے لگیں۔ لڑکیوں کے بھائی نے اس کی اطلاع مقامی شہریوں کو دی۔