اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارت نیپال سرحد پر کروڑوں روپے کی چرس برآمد

ہند نیپال سرحد پر واقع روپئی ڈیہہ چیک پوسٹ پر ایس ایس بی کے جوانوں نے ایک منی بس سے تقریباً 32 کلو گرام چرس برآمد کرتے ہوئے دو نیپالی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

بھارت نیپال سرحد پر کروڑوں روپے کی چرس برآمد
بھارت نیپال سرحد پر کروڑوں روپے کی چرس برآمد

By

Published : Mar 13, 2020, 4:25 PM IST

برآمد چرس کی قیمت بین الاقوامی بازار میں تقریباً 10 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق بہرائچ کے روپئی ڈیہہ تھانہ کے تحت بھارت نیپال سرحد پر ایس ایس بی کی خفیہ ٹیم کو اطلاع ملی کہ نیپال سے کثیر تعداد میں چرس روپئی ڈیہہ چیک پوسٹ کے راستے بھارت آنے والی ہے۔

چرس آنے کی اطلاع ملنے پر فوری اس کی اطلاع نارکوٹک بیورو کنٹرول کو دی گئی، جس سے کہ اے سی بی کپتان لکھنؤ سجیت کمار نے ایک ٹیم تشکیل کر کے لکھنؤ سے ایس ایس بی چیک پوسٹ روپئی ڈیہہ کے لیے روانہ کیا، جب کہ ایس ایس بی چیک پوسٹ روپئی ڈیہہ میں پہلے سے موجود تھی۔

لکھنؤ سے ٹیم کے پہنچنے پر ایس ایس بی کے جوانوں نے مشترکہ طور سے چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ لینی شروع کی اور دیر رات تقریباً 10:30 بجے نیپال سے ایک منی بس آپہنچی جس کا نمبر ایچ آر 68 بی 9192 تھا، جو کہ اطلاع کے مطابق صحیح تھا، جس میں ڈرائیور سمیت دو لوگ موجود تھے۔

بھارت نیپال سرحد پر کروڑوں روپے کی چرس برآمد

گاڑی کو سائیڈ میں لگوا کر گاڑی میں بیٹھے لوگوں سے جب پوچھ گچھ کی گئی تو وہ گھبرا گئے، گاڑی کی چیکنگ کیے جانے پر گاڑی کے پچھلے دروازے کے پاس سیٹ کے نیچے سے تین سفید رنگ کی بوریاں برآمد ہوئیں، جس میں بتی نما ڈرائی گرین اشیاء سفید پالی تھن میں بھرے ہوئے 60 پیکٹ برآمد ہوئے۔

ڈرگس ڈٹیکشن کٹ سے چیک کیے جانے پر برآمد مال چرس پائی گئی، جس کا وزن تقریباً 32 کلو گرام تھا، گرفتار کیے گئے دونوں افراد کی شناخت گیان چند ابن تارا پرساد پوسٹ تلسی پور ضلع دانگ نیپال، وجگیس سونار کے طور پر ہوئی۔

ایس ایس بی نے برآمد چرس ومنی بس کو سیز کردیا ہے جس کی عالمی بازار میں قیمت 94910000 بتائی گئی ہے ، ملزمان پر این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملہ درج نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے سپرد کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details