کار کا ٹائر پھٹنے سے دو افراد کی موت - کار حادثے سے لوگوں کی موت
ریاست اترپردیش کے ضلع سلطانپور کے کڑوار علاقے میں ایک گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور سمیت دو لوگوں کی موت اور دیگر چار زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا رائے پور کے رہنےوالے چھ افراد بدھ کو دوکان کا سامان خریدنے لکھنؤ گئے تھے۔ دیر رات لکھنؤ سے کار سے واپس آرہے تھے کہ کڑوار تھانہ علاقے کے اسروگا کے سامنے ان کی گاڑی کا اگلا ٹائر پھٹ گیا۔
کار کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور 30 سالہ امت مشرا گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور اس کے ساتھے بیٹھے35 سالہ سنیل پانڈےچلتی کار سے کو د گئے۔ انکے کودتے ہی کار ڈیوائڈ سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔
اس حادثے میں امت اور سنیل کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ جے پرکاش مشرا اور سنجے تیواری کی حالت نازک ہونے پر انہیں لکھنؤ ریفر کردیا گیا ہے۔
دو زخمیوں کا علاج مقامی اسپتال میں چل رہا ہے۔