پولیس کے مطابق متاثرہ بچیوں کی لاشیں تالاب سے نکالی گئیں۔
اے ایس پی راجیش کمار نے بتایا کہ ایک دلت دلیپ دھوبھی نامی شخص کی بیٹیوں سومی (12) اور کرن (8) کی لاشوں کو تالاب سے نکالا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں لاشوں کی آنکھوں میں چوٹوں کے نشانات ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ لڑکیاں دوپہر کے وقت سبزیاں لینے کھیت میں گئی تھیں لیکن واپس نہیں آئیں۔
افسر نے بتایا کہ متاثرہ افراد کے لواحقین نے الزام عائد کیا کہ حملہ آوروں نے بچیوں کے ساتھ زیادتی کی ناکام کوشش کے بعد انھیں ہلاک کیا۔
پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے معائنے کے لئے بھیجا گیا تھا اور رپورٹ کا انتظار ہے۔