کنوج میں تین دن میں اچانک پیش آئے ایک حادثے کے دوران ایک ہی خاندان کے دو بھائیوں کی موت ہوگئی۔
دراصل تیروہ علاقے کے رہنے والے اونیش سنگھ ضلع بہرائچ میں نوکری کرتا تھا جہاں اس کی ڈیوٹی کے دوران موت ہوگئ تھی، اس کے آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے اس کے خاندان والے مہندی گھاٹ گئے تھے، جہاں اس کے بھائی سورو کا پیر پھسلنے کی وجہ سے گنگا ندی میں ڈوب گیا۔
ایک ہی خاندان کے دو بھائیوں کی موت اطلاع کے مطابق کافی محنت و مشقت کے بعد بھی اس کے بھائی کی کوئی خبر نہیں مل پائی۔لمبے وقت کے بعد غوطہ خوروں اور امدادی ٹیم کی مدد س اس کے مردہ جسم کو ندی کے دوسرے کنارے سے نکالا گیا۔
ایک ہی خاندان کے دو سگے بھائیوں کی اچانک رونماء ہوئے حادثے کی وجہ سے موت ہوجانے سے خاندان میں سنجیدگی کا ماحول ہے۔
وہیں پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور آگئے کی کارروائی کررہی ہے۔