مہوبہ: اترپردیش کے ضلع مہوبہ میں جمعرات کو ایک لڑکی کو یرغمال بنا کر اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کئے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔Mahoba Gang Rape
اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آر کے گوتم نے بتایا کہ ضلع کے کھنہ تھانہ علاقے میں 19سالہ لڑکی مقامی بازار میں سامان خریدنے گئی تھی۔ جسے راستے سے اغوا کرلیا گیا۔ تین بدمعاش اسے گاؤں کے باہر ایک ویرانے میں لے گئے۔ جہاں انہوں نے لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کری۔ کافی دیر تک گھر نہ پہنچنے پر اہل خانہ نے متاثرہ کی تلاش شروع کی۔تب وہ پانی کی ٹنکی کے نزدیک بیہوشی کی حالت میں پڑی ہوئی ملی۔ جس کے بعد اس واقعہ سے پولیس کو مطلع کیا گیا۔