ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں کورونا وائرس کے ایک ہی دن میں 19 نئے کیس ملے ہیں ، جبکہ 18 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
مظفر نگر میں کورونا کے ایک ساتھ 19 مثبت کیس ملنے سے محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی، جبکہ راحت اور اطمینان کی بات یہ ہے کی محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 18 مثبت مریضوں کو صحتیاب بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ ضلع میں اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 160 ہوگئی، جبکہ مظفر نگر میں اب تک 17 کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہوچکی ہیں۔
مظفر نگر میں کورونا کے ایک ساتھ 19 مثبت کیس ملنے سے محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی، جبکہ راحت اور اطمینان کی بات یہ ہے کی محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 18 مثبت مریضوں کو صحتیاب بھی کیا ہے ضلع انتظامیہ نے آج 311 افراد کی رپورٹ میں 19 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹز منفی آئی ہیں۔
تمام مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئی سولیشن وارڈ میں بھیجا گیا۔
میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 460 کے قریب متاثرہ افراد کو ٹھیک کر گھر بھیج دیا ہے۔
عالمی وبا کے پھیلاؤ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، اسی ضمن میں مظفر نگر میں کورونا وائرس 19 نئے کیسز سامنے آئے ہیں واضح رہے کہ اس کی جان کاری ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرکے دی ہے۔
واضح رہے کہ اب اترپردیش میں 60772 کوروناوائرس کے سے متاثرین افراد ہوگئے ہیں، جس میں 1348 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ضلع میں اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 160 ہوگئی، جبکہ مظفر نگر میں اب تک 17 کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہوچکی ہیں خیال رہے کہ لاک ڈاؤن 2.0 بھی شروع ہوگیا ہے، جس کے تحت ایک نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اب ہر ہفتے کے آخر میں سنیچر اور اتوار کو ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔