اردو

urdu

ETV Bharat / state

جونپور میں کورونا کے 188 نئے معاملے

عالمی وبا کوروناوائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اسی ضمن میں جونپور میں 188 نئے معاملے منظرعام پر آئے ہیں۔

ابھی تک کورونا وائرس سے 22 لوگوں کی موت ہوچکی ہے، جبکہ ضلع میں 720 مریضوں کا علاج چل رہا ہے
ابھی تک کورونا وائرس سے 22 لوگوں کی موت ہوچکی ہے، جبکہ ضلع میں 720 مریضوں کا علاج چل رہا ہے

By

Published : Jul 28, 2020, 5:10 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں منگل کو ایک ساتھ کورونا وائرس کے ایک ساتھ 188 نئےمریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔جس کے بعد ضلع میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1617 ہوگئی۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے بتایا کہ آج ملی جانچ رپورٹ میں 188 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، راحت کی بات یہ ہے کہ 1617 مریضوں میں سے اب تک 875 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ابھی تک کورونا وائرس سے 22 لوگوں کی موت ہوچکی ہے، جبکہ ضلع میں 720 مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیر کو 1718 نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں،جبکہ کل کے 1718 نمونے ملا کر اب تک کل 33 ہزار 564 لوگوں کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھیجے جاچکے ہیں، جن میں سے 30234 نمونوں کی جانچ رپورٹ آچکی ہے، جبکہ 3330 نمونوں کی رپورٹ آنی باقی ہے۔

واضح رہے کہ اب اترپردیش میں 70493 کوروناوائرس کے سے متاثرین افراد ہوگئے ہیں، جس میں 1456 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ لاک ڈاؤن 2.0 بھی شروع ہوگیا ہے، جس کے تحت ایک نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اب ہر ہفتے کے آخر میں سنیچر اور اتوار کو ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details