اردو

urdu

ETV Bharat / state

قرنطینہ سے 16724 افراد کو ملی چھٹی - quarantine in up

ملک نیپال کی سرحد سے ملحق اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر میں کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لئے قرنطینہ میں رکھے گئے 16724 افراد کو آج ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا۔

covid 19
covid 19

By

Published : Apr 14, 2020, 9:23 PM IST

آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ دوسری ریاستوں اور بڑے شہروں سے گھر واپس لوٹے19716 افراد کو احتیاط کے طور پر قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جس میں 12319 کو ان کے گھروں میں 735 کو قرنطینہ مراکز میں اور 40 کو سرکاری ہسپتالوں میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ 2986 افراد کو اب بھی احتیاط کے طور پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جن میں سے 2475 کو ان کے گھروں 489 کو قرنطینہ مراکز اور 22 کو سرکاری اسپتالوں میں رکھا گیا ہے ۔

ضلع میں اب تک کسی بھی شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

اس ضمن میں ضلع کے انتظامات کی نگرانی کے لئے بستی رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس آشوتوش کمار کو آنے والے جمعرات تک یہاں کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details