اتر پردیش محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 'ریاست کے 75 اضلاع میں اب تک 6268 افراد مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 161 لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔
اتر پردیش میں کورونا وائرس سے 161 اموات
اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ریاست میں آج 254 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔
اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ریاست میں آج 254 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ روز چھہ لوگوں کی موت ہوئی تھی لیکن ابھی یہ جانچ نہیں ہو پائی ہے کہ سبھی کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی طے کیا جائے گا۔
اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں کورونا کیسز کی تعداد
اگرہ میں سب سے زیادہ 850
کانپور نگر میں 328
دارالحکومت لکھنؤ میں 327
سہارنپور میں 230
نوئیڈا میں 351
میرٹھ میں 377
فیروزآباد میں 209
مراد آباد میں 183
غازی آباد میں 232
بارہ بنکی میں 133
بنارس میں 149
بلند شہر میں 106
صوبے میں اب تک 3538 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
آگرہ سے 725
غازی آباد سے 172
نوئیڈا سے 232
میرٹھ سے 247
کانپور سے 300
سہارنپور سے 197
بنارس سے 77
دارالحکومت لکھنؤ سے 264 مریض ڈسچارج کئے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
وہیں کورونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 161 موت ہو چکی ہے۔
گزشتہ پانچ دنوں کی بات کریں تو اتر پردیش میں 16 مئی کو 203، 17 مئی کو 208، 18 مئی کو 146، 19 مئی کو 323، 20 مئی کو 249 ،21 مئی کو 341 اور 22 مئی کو 243 اور 24 مئی کو 254 کیسز درج کئے گئے ہیں۔