اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: انعامی بدمعاش گرفتار

ضلع امروہہ کی ڈیڈولی کوتوالی پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 15 ہزار کے انعامی بدمعاش عمران کو غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ گرفتار بدمعاش کافی عرصہ سے فرار تھا۔

By

Published : Dec 3, 2020, 6:35 PM IST

15 thousand bounty hunter arrested in amroha
امروہہ: انعامی بدمعاش گرفتار

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کی ڈیڈولی کوتوالی پولیس نے 15 ہزار کے انعامی بدمعاش عمران کو غیر قانونی اسلحہ اور کارتوس کے ساتھ گرفتار کرکے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ گرفتار عمران پر پہلے سے ہی سات مقدمات درج ہیں۔

امروہہ: انعامی بدمعاش گرفتار

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس امروہہ اجے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ گرفتار بدمعاش عمران عرف پوربیا ، مرادآباد کے علاقے بھوج پور کے ایک گاؤں لالو والا کا رہائشی ہے ، جس کے خلاف امروہہ اور مراد آباد میں 7 مقدمات درج ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ عمران ایک شاطر مجرم ہے، پولیس نے اس کے پاس سے 1 زندہ کارتوس اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ اجے پرتاپ سنگھ نے کہا کہ پولیس ٹیم کو اس کامیابی پر انعام سے نوازا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details