مظفّر نگر:ریاست اترپردیش کے مظفّر نگر میں 15 روزہ روڈ سیفٹی ڈے کا افتتاح ہوا۔مہم کے تحت اسکولوں میں روڈ سیفٹی کو لے کر مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے ۔ طلبا و طالبات اور عام لوگوں کو ٹریفک ضابط پر سختی سے عمل کرنے کے لئے بیداری مہم چلائی جائے گی۔
روڈ سیفٹی پکھواڈے کا افتتاح ایس ایس پی سنجیو سمن اور محکمہ ٹرانسپورٹ نے مظفر نگر کے پولیس لائنز میں رسمی طور پر چراغ روشن کر کیا۔ اس دوران سینکڑوں اسکولی طلباء موجود تھے جنہیں ٹریفک قوانین سے واقف کروایا گیا۔ ایس ایس پی سنجیو سمن نے تمام طلباء کو روڈ سیفٹی کا حلف دلایا۔ ایس ایس پی سنجیو سمن نے بتایا کہ گزشتہ مہا ٹریفک مہا منایا گیا جس میں کافی کام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی پکھواڈے کے تحت اس کام کو مزید آگے بڑھایا جائے گا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کیا جائے گا۔