اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش میں 14 نئے کورونا مثبت کیسیز

کوروناوائرس کے کیسیز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اس ضمن اب اترپردیش میں آج بھی 14 نئے کورونا مثبت واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

اترپردیش میں 14 نئے کورونا مثبت کیسیز
اترپردیش میں 14 نئے کورونا مثبت کیسیز

By

Published : May 2, 2020, 11:28 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے بارے میں نئی تفصیلات جاری کی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق اب کوروناوائرس انفیکشن کے 14 نئے معاملات کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2229 سے بڑھ کر2455 ہوگئی ہے۔

کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی نے 865 کورونا نمونوں کی جانچ کی ہے جس میں 14 نئے معاملات سامنے آئے ہیں، ان مریضوں میں سات علیگڑھ، تین آگرہ، اور تین لکھنؤ سے ہیں۔

واضح رہے کہ اترپردیش کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 14 نئے متاثرین کی تصدیق کے ساتھ ریاست میں مجموعی طور سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2455 پہنچ گئی، جن میں سے ابھی تک 42 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ آگرہ میں 14، لکھنؤ میں ایک، کانپور میں چار، مرادآباد میں چھ، بنارس میں ایک، میرٹھ میں پانچ، بریلی میں ایک، بلند شہر میں ایک، بستی میں ایک، فیروزآباد میں دو، امروہہ میں ایک علی گڑھ میں ایک، متھرا میں ایک، اور شراوستی میں ایک جبکہ کل 42 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کوروناوائرس کے کیسیز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اس ضمن اب اترپردیش میں آج بھی 14 نئے کورونا مثبت واقعات رپورٹ ہوئے ہیں

ابھی تک کورونا سے متاثرہ ممالک سے دو لاکھ 29 ہزار 536 مسافر اترپردیش واپس آئے ہیں۔ ان میں سے ایک لاکھ 33 ہزار 200 مسافروں کو آبزرویشن میں رکھا گیا ہے، جبکہ اب تک 26 ہزار 227 افراد میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں، ادارہ جاتی قرنطین کے تحت 11 ہزار 782 افراد کو رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس قبل ریاست میں مجموعی طور سے 1734 ایکٹو کیسز تھے، جب کہ 520 مریض مکمل طور سے شفایاب ہوکر گھروں کو جاچکے تھے، گذشتہ 24گھنٹوں میں ریاست ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔

پرنسپل سکریٹری(صحت) امت موہن پرساد نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ریاست میں متاثرہ 63 اضلاع میں سے سات اضلاع میں اس وقت کوئی بھی ایکٹیو کیس نہیں تھا۔

مسٹر پرساد نے کہا کہ تمام اضلاع کے چیف میڈیکل افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ جلد از جلد بچوں کے ٹیکہ کاری پروگرام کا آغاز کریں۔

چنندہ ہسپتالز میں ایمرجنسی خدمات شروع کیے جانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتالز کے نوڈل افسران کا تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔

افسران نے واضح کیا کہ ایسا کوئی آرڈر نہیں ہے، جس کےتحت ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں زیر علاج ہر مریض کا کووڈ-19 ٹیسٹ کیا جانا ضروری ہو۔

انہوں نے کہا کہ صرف ان مریضوں کی ٹیسٹنگ کی جائے گی جن کے اندر کورونا کے علامات ظاہر ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس دوران ریاست بھر میں 42 افراد کی موت ہوچکی ہے، محکمہ صحت نے بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 14 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رکم کیش نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ریاست میں اب کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 2455 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ شہر گورکھپور اور پیلی بھیت کو اب تک کورونا وائرس سے پاک اضلاع شمار کیا جاتا تھا، لیکن کل کورونا وارئرس نے وہاں بھی دستک دے دی ہے، جہاں اتوار کی رات موصول ایک رپورٹ کی بنیاد پر ایک شخص کے اندر کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details