لکھنؤ: اترپردیش میں گذشتہ پانچ برسوں کے دوران ایک ارب 39کرور سے زیادہ ملکی و غیر ملکی سیاحتوں نے یہاں کے تاریخی اور مذہبی سیاحتی مقامات کا دیدار کیا ہے۔ وزیر سیاحت جیویر سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ سال 2018 سے اپریل 2023 تک کل 139.37 کروڑ سیاحوں نے ریاست کے مذہبی، تاریخی اور قدیم مقامات کا دورہ کیا۔ اس میں 10607627 غیر ملکی سیاح شامل تھے۔ سال 2019 میں یوپی آنے والے بھارتی اور غیر ملکی سیاحوں کی درجہ بندی ہندوستان کی دیگر ریاستوں کے مقابلے میں بالترتیب پہلی اور تیسری تھی۔ کورونا کے دور میں سیاحوں کی تعداد میں کچھ کمی آئی تھی لیکن اس وقت سیاحوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قومی اور بین الاقوامی منظر نامے میں اتر پردیش کے سیاحتی مقامات سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اتر پردیش کی سیاحتی صنعت دنیا کے سیاحتی نقشے پر اپنی منفرد شناخت بنانے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ سیاحت کے نقطہ نظر سے یوپی میں تاریخی، مذہبی اور قدرتی حسن سے بھرپور کئی سیاحتی مقامات ہیں۔ جس کی حیرت انگیز خوبصورتی سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتی رہتی ہے۔