اردو

urdu

ETV Bharat / state

حضرت ملنگ شاہ رحمۃ اللہ کا 136 واں عرس

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی کے مدنپورہ علاقے میں واقع حضرت ملنگ شاہ رحمۃ اللہ علیہ کا 136 واں عرس پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

حضرت ملنگ شاہ رحمۃ اللہ کا 136 واں عرس
حضرت ملنگ شاہ رحمۃ اللہ کا 136 واں عرس

By

Published : Mar 13, 2020, 8:43 PM IST

حضرت ملنگ شاہ رحمۃ اللہ علیہ کا مزار بنارس میں گنگا جمنی تہذیب کا سنگم ہے، جہاں پر بلاتفریق ملت ومذہب عوام اپنی حاجتیں لے کر آتے ہیں اور حضرت ملنگ شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے وسیلہ سے دعا مانگتے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کمیٹی کے سیکریٹری حاجی وحیداللہ نے کہا کہ 'حضرت ملنگ شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند آتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔'

حضرت ملنگ شاہ رحمۃ اللہ کا 136 واں عرس

انہوں نے کہا کہ 'نماز مغرب کے بعد محفل سماع اور چادر پوشی کا اہتمام کیا جاتا ہے اور نماز عشاء کے بعد نعت ومنقبت اور تقریر کا پروگرام ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس موقع پر ملک میں امن و شانتی اتحادواتفاق کے فروغ کے لئے دعائیں بھی مانگی جائیں گی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details