ضلع علی گڑھ میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ اور علیگڑھ انتظامیہ میں بھی کورونا کا قہر جاری ہے ۔ کچھ روز قبل اے ایم یو کنٹرولر، ڈپٹی کنٹرولر اور کچھ پروفیسر کے بعد اب علیگڑھ انتظامیہ میں ایس ایس پی اور ایس پی (سٹی) کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔
علی گڑھ ایس ایس پی، ایس پی سیٹی سمیت کورونا کے 123 نئے معاملے درج - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے ایس ایس پی، ایس پی (سٹی) سمیت 123 افراد میں کورونا مثبت کی تصدیق ہوئی ہے۔ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 7968 پہنچ گئی ہے، جس میں سے اب تک 51 لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور 1497 ایکٹیو کیسز موجود ہیں۔
ریاست میں متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، سرکاری اور پرائیویٹ لیب سے 123 کورونا کی مثبت آئی ہے۔
علیگڑھ میں آج ایک بجے تک کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 7968 پہنچی ،جس میں سے 51 اموات ہوچکی ہے اور 6420 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں وہیں ریاست میں اب تک 1497 ایکٹیو کیسس موجود ہیں۔
ضلع علی گڑھ کے لوگوں کے لئے راحت کی خبر یہ ہے کہ تقریبا 80.57 فیصد متاثرین اب تک صحتیاب ہو چکے ہیں۔
علی گڑھ ڈی ایم چند بھوشن سنگھ نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں محفوظ رہیں ضرورت پر ہی گھر سے باہر نکلے۔