ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے سنیچر کو یہاں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 11 نئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سبھی افراد ممبئی اور سورت سے واپس آئے ہیں۔ ضلع میں کووڈ۔19 کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 169 ہو گئی ہے۔ جس میں 25 مریض اب تک ٹھیک ہو چکے ہیں جبکہ تین لوگوں کی اسپتال لے جانے سے پہلے موت ہو چکی ہے۔ ضلع میں اس وقت 141 مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔
جونپور: 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
اترپردیش کے ضلع جونپور میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 11 نئے مریض ملنے کے بعد ضلع میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 169 ہو گئی۔
کورونا وائرس کی تصدیق
انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی دیر رات 118 نمونوں کی جانچ رپورٹ موصول ہوئی تھی۔ سبھی کی رپورٹ منفی ہے۔ 11 مہاجر مزدوروں کی رپورٹ آج موصول ہوئی ہے جو مثبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 275 نمونے مزید جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔ ضلع میں اب تک 3893 نمونے جانچ کے لئے بھیجے جا چکے ہیں۔ جس میں سے 2745 لوگوں کی رپورٹ موصول ہو چکی ہے جبکہ 1094 نمونوں کی رپورٹ آنی باقی ہے۔