اردو

urdu

سون بھدر اجمتماعی قتل معاملے میں دس افسران معطل

ریاست اترپردیش کے سون بھدر میں پیش آنے والے المناک سانحے میں ایس ڈی ایم، سی او سمیت 10 افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔

By

Published : Jul 19, 2019, 7:25 PM IST

Published : Jul 19, 2019, 7:25 PM IST

سون بھدر اجمتماعی قتل ممیں دس افسران معطل

گزشتہ 17 جولائی کو سون بھدر کے گھیراول میں اراضی کے تنازعہ پر 10 لوگوں کو اجتماعی طورپر قتل کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد ریاستی حکومت نے 10 افراد کو معطل کردیا ہے۔

سون بھدر اجمتماعی قتل ممیں دس افسران معطل

اس کے بعد حکومت کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی کی حاصل شدہ رپورٹ اسمبلی میں پیش کی گئی، اس کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق فریقین میں سنہ 1995 سے تنازعہ چل رہا تھا، جس کے بعد یہ خون ریزی کا سانحہ ہوا۔

تحقیقاتی کمیٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان گذشتہ چار ماہ سے تنازعہ مزید شدت اختیار کر لیا تھا،مگر ایس ڈی ایم اور سی او کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں آئی ۔

گذشتہ 17 جولائی کو یہ حادثہ پیش آیا، اور 18 جولائی کو پولیس نے پانچ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details