اردو

urdu

ETV Bharat / state

دس روزہ دیواں میلے کا افتتاح

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں واقع مشہور صوفی حاجی وارث علی شاہ کے والد سید قربان علی شاہ عرف دادا میاں کی یاد میں لگنے والا سالانہ دس روزہ دیوی میلہ کا افتتاح ہو گیا ہے۔ میلے میں زائرین کی آمد شروع ہو گئی ہے۔

دادا میاں کا میلا

By

Published : Oct 16, 2019, 1:03 AM IST

ضلع مجیسٹریٹ آدرش کمار سنگھ کی جوزہ شیتل ورما نے اعجاز رسول کے گیٹ پر میلے کا باقائیدہ افتتاح کیا۔ کارتک میلے کا افتتاح ہر برس کرواچوتھ سے دو روز قبل کیا جاتا ہے۔

دادا میاں کا میلا

تاریخی میلے کا باقائیدہ افتتاح کر کے ڈی ایم کی جوزہ شیتل سنگھ نے اپنے آپ کو خوش نصیب سمجھا۔ میلے میں زائرین کی صحولیات کے لئے انتظامیہ نے معقول انتظام کئے ہیں۔

بارش کی وجہ سے اس برس میلے کی تیاریوں میں کافی پریشانیاں ضرور آئیں، لیکن انتظامیہ نے اپنی محنت سے تمام تیاریاں پوری کر لیں۔ وہیں پولس نے بھی میلے کے دوران نظم و نسق کو بہتر رکھنے اور غیر سماجی عناصر پر نظر رکھنے کے لئے تحفظ کے تمام انتظامات کئے ہیں۔

ضلع مجیسٹریٹ آدرش کمار نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا یقین ہے کہ ہم گزشتہ برس کی طرح ہی اس بار بھی اس میلے کو کامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار میلے کے انعقاد کے لیے کئی پریشانیاں تھیں لیکن ہم نے اس کا انعقاد کیا۔

ایس پی آکاش تومر نے کہا کہ کہاں سکیورٹی کے پختہ انتظام کیے گئے ہیں۔ یہاں پر بڑی تعداد پولیس تعینات کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی حادثہ نہ ہم اس کی کوشش کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details