اردو

urdu

ETV Bharat / state

اودھمپور میں خواتین بھی کمربستہ

جموں کشمیر کے ضلع اودھمپور کے سوبھاش نگر اور قریب کے علاقوں میں خواتین نے لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کرانے کے لئے خود ہی علاقے کے مختلف مقامات پر تعینات ہو گئی ہیں۔

Women
Women

By

Published : Apr 13, 2020, 9:31 PM IST

جموں کشمیر کے ضلع اودھمپور کے سوبھاش نگر اور قریب کے علاقوں میں خواتین نے لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کرانے کے لئے خود ہی علاقے کے مختلف مقامات پر تعینات ہو گئی ہیں۔

اودھمپور میں خواتین نے سبھالا محاذ

سوبھاش نگر اور اس کے قریب کے علاقوں میں کسی باہری شخص کا داخلہ نہ ہو اس کے لئے علاقے کی خواتین نے کٹیلے تار سے علاقے کو سیل کر دیا ہے مقامی پولیس کے ساتھ خود بھی تعینات ہیں، تاکہ کوئی بھی باہری شخص کا داخلہ نہ ہو سکے اور نہ ہی کوئی علاقے کے باہر جا سکے۔

ان خواتین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے، لیکن اس پر سختی سے عمل ہو اس کی ذمہ داری ہم لوگوں پر بھی عائد ہوتی ہے۔ پولیس انتظامیہ بہت محنت کر رہا ہے۔ ہم انتظامیہ کی حمایت اور مدد کرنے کے لئے سڑکوں پر تعینات ہیں، تاکہ کوئی بھی شخص بلا وجہ نہ نکلے۔

پولیس کے ساتھ یہ خواتین بھی باہر گھومنے والوں کو سزا دے رہی ہیں اور ایسے لوگوں سے اٹھک بیٹھک کرا رہی ہیں، جو علاقے سے باہر جانے یا علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

علاقے کی کونسلر پریتی کھجوریا نے کہا کہ تمام عوامی نمائندے کو اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے لوگوں کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ سماجی فاصلہ بے حد لازمی ہے۔ اس کا خیال کرنا چاہئے۔

اس دورران خواتین کے پاس مختلف تختیاں بھی تھیں جس میں سماجی فاصلے کا خیال رکھنے اور گھروں میں رہنے کی اپیل درج تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details