اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھم پور: پی ایچ ای ڈپارٹمنٹ کے خلاف مقامی افراد کا احتجاج

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے وارڈ نمبر 16 میں رہائش پذیر افراد کا الزام ہےکہ انہیں دو ماہ سے پینے کا پانی نہیں مل رہا ہے۔

پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ  کے خلاف مقامی افراد کا احتجاج
پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ کے خلاف مقامی افراد کا احتجاج

By

Published : Dec 17, 2020, 6:53 PM IST

ادھم پور شہر کے وارڈ نمبر 16 کے افراد پانی کی قلت سے پریشان ہونےکےسبب ان دنوں احتجاج پر اتر آئے ہیں۔

پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ کے خلاف مقامی افراد کا احتجاج

آج مقامی افراد نے پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ کے باہر احتجاج کیا۔

مقامی افراد نے الزام لگایا ہے کہ محکمہ پی ایچ ای کی عدم توجہی کے سبب عوام کو پینے کے پانی کے لیے دشواری ہو رہی ہے۔

پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ کے خلاف مقامی افراد کا احتجاج

مقامی لوگوں نے محکمہ کے افسران کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد بار اعلی حکام سے شکایت کی ہے، لیکن ابھی تک اس بارے میں اعلی عہدیداروں کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

احتجاج کر رہے افراد کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ دو ماہ سے لوگوں کے گھروں میں پانی نہیں آ رہا ہے اور لوگوں کو پانی نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے اعلی عہدیداروں سے استدعا کی ہے کہ جلد سے جلد وہ عوام کی مشکلات کو حل کریں۔

مزید پڑھیں:کنزل وٙن میں برفانی تودہ ڈوزر پر گر گیا

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پانی کا بل باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں، اس کے باوجود پانی نہیں ملتا ہے۔

مظاہرین نے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر جلد پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو وہ سڑکوں پر احتجاج کرنے کے لیے مجبور ہوجائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details