اردو

urdu

ETV Bharat / state

پارلیمانی حلقہ ادھم پور میں ووٹنگ پرامن

پارلیمانی حلقہ ادھم پور کے وادی چناب میں پارلیمانی انتخابات کے لئے آج صبح سے عوام بھاری تعداد میں ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

پارلیمانی حلقہ ادھم پور میں ووٹنگ پر امن

By

Published : Apr 18, 2019, 2:14 PM IST

آج وقت مقررہ کے مطابق وادی چناب کے تمام اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ شروع ہوئی اور ابھی تک پر امن طریقہ سے ووٹنگ ہو رہی ہے۔

ڈی سی ڈوڈہ کے مطابق چند ایک جگہوں پر Evm کی خرابی کی وجہ سے پولنگ رک گئی تھی لیکن ان مشینوں کو تبدیل کیا گیا اور پولنگ دوبارہ شروع کی گئی۔

متعلقہ ویڈیو

مختلف علاقوں سے آنے والی اطلاعات کے مطابق پولنگ اسٹیشنوں پر بھاری رش دیکھنے کو مل رہا ہے ۔
جو پہلی بار ووٹ ڈال رہے ہیں ان میں زیادہ جوش وخروش دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

حالانکہ آج صبح سے موسم ابر آلودہ ہونے سے دور دراز علاقوں میں عوام کو دور دور سے پولنگ بوتھ تک پہنچنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ پہاڑوں پر ابھی بھی کافی برف موجود ہے جسکی وجہ سے کافی سردی ہے لیکن اس کے باوجود بھاری تعداد میں عوام ووٹ ڈالنے پہہنچ رہی ہے ۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے observer کے ہمراہ ضلع کے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دور کیا اور پولنگ بوتھ کا جائزہ لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details