ویشنو دیوی یاتریوں کے اچھے دن - شرائن بورڈ
ویشنو دیو یاتریوں اور پٹھو گھوڑے والوں کے لیے شرائن بورڈ نے پریپیڈ کاؤنٹر شروع کیا۔
متعلقہ تصویر
شری ماتا ویشنو دیوی یاترا کے لیے ہر روز بڑی تعداد میں یاتری آتے ہیں لیکن بھون تک 14 کلو میٹر کا سفر پیدل طے نہیں کر سکتے ہیں۔
ایسے میں وہ گھوڑا یا پالکی کا استعمال کرتے ہیں۔پر اکثر یاتری اور گھوڑے پٹھے والوں کے درمیان پیمنٹ کو لیکر جھگڑا ہوتا تھااور یاتریوں کے ساتھ بدسلوکی کی کئی شکایتیں آتی تھی۔
انہیں سب کو مدنظر رکھتے ہوئے شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے اس کا حل نکالتے ہوئے کٹرا میں پریپیڈ کاؤنٹر کی شروعات کی ہے۔
بورڈ کے مطابق اس سے یاتری اور پٹھو گھوڑے والے دونوں کی ہی پریشانی ختم ہو جائے گی۔
ویشنو دیو یاتریوں اور پٹھو گھوڑے والوں کے لیے شرائن بورڈ نے پریپیڈ کاؤنٹر شروع کیا۔
وہیں پریپیڈ کی سہولت شروع ہو جانے سے یاتری اور پٹھو گھوڑے والے بھی خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کاؤنٹر پر ہی پیمنٹ کی پریشانی حل ہونے سے گھوڑے اور پٹھووالوں کے درمیان کا جھگڑا اب ختم ہو گیا ہے۔