اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوجوانوں کو سرنج مہیا کرانے پر میڈیکل اسٹور سیل

ڈرگز کے معاملہ میں پکڑے گئے نوجوانوں نے ایک میڈیکل اسٹور سے ڈرگز کے لیے سنرج لینے کا انکشاف کیا تھا، جس کے بعد اس میڈیکل اسٹور پر کاروائی کی گئی ہے۔

supplying drugs
میڈیکل اسٹور سیل

By

Published : Feb 26, 2021, 3:37 PM IST

ضلع ادھم پور کے جکھینی علاقہ میں نوجوانوں کو سرنج مہیا کرانے پر ایک میڈیکل اسٹور سیل کیا گیا ہے۔ یہ کاروائی محکمہ ڈرگز کنٹرول کی جانب سے کی گئی ہے۔ میڈیکل اسٹور پر نوجوانوں کو ڈرگز سے متعلق اشیاء فراہم کرنے کا الزام ہے۔

میڈیکل اسٹور سیل

جمعرات کے روز پولیس اور محکمہ ڈرگز کی مشترکہ ٹیم نے رینہ میڈیکل اسٹور پر چھاپہ مارا۔ اس دوران چھان بین کرنے کے بعد میڈیکل اسٹور کو سیل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ادھمپور: کھیلوں کے مقابلے کا اہتمام

افسران نے بتایا کہ انہیں پولیس کی جانب سے اطلاع ملی تھی۔ ڈرگز معاملے میں پکڑے گئے نوجوانوں نے اس میڈیکل اسٹور سے ڈرگز کے لیے سنرج خریدنے کا انکشاف کیا تھا، جس کے بعد میڈیکل اسٹور پر کاروائی کی گئی ہے۔ اگلے حکم نامہ تک میڈیکل اسٹور کو سیل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی معاملہ کی جانچ جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details