اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھمپور: جنسی زیادتی معاملے میں ایک ملزم کو 7 سال کی سزا - نو برس پرانے جنسی زیادتی معاملہ

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں نو برس پرانے جنسی زیادتی معاملے میں ہفتہ کو ایڈیشنل سیشن جج ایس آر گاندھی نے ملزم کو مجرم قرار دیتے ہوئے سات سال کی سزا سنائی ہے۔ سزا یافتہ نوجوان نے خاتون کے ساتھ شادی کا جھانسہ دے کر جسمانی تعلقات بنایا اور دھمکیاں دیں۔

ادھمپور: جنسی زیادتی معاملے میں ایک ملزم کو 7 سال کی سزا
ادھمپور: جنسی زیادتی معاملے میں ایک ملزم کو 7 سال کی سزا

By

Published : Sep 27, 2020, 12:01 PM IST

ادھمپور پولیس کے مطابق 7 دسمبر 2011 کو خاتون نے پولیس تھانے میں شکایت درج کروائی تھی، جس کے مطابق کوٹلی جیجا کی رہائشی سریندر کمار نے اسے اکیلے میں بلایا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اس کے بعد اس نے دھمکی بھی دی کہ وہ اپنے تعلقاات کے بارے میں کسی کو نہ بتائیں۔ ملزم اس کے ساتھ بار بار شادی کا وعدہ کرکے جسمانی تعلقات بناتا رہا۔ شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ مجرم کو بھی کچھ دن بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ تفتیش مکمل کرنے کے بعد پولیس نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کے سامنے چالان پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ادھمپور میں سرچ آپریشن

ہفتے کے روز ایڈیشنل سیشن جج نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد کہا کہ خاتون کا جسم مرد کی ملکیت نہیں ہے۔ جب آپ چاہیں اس کا فائدہ اٹھائیں۔ اس جرم کو معاف نہیں کیا جاسکتا۔ کیس کے سخت حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکم دیا گیا ہے کہ آر پی سی کی دفعہ 376 کے تحت سریندر کمار کو مجرم قرار دیا گیا۔

تو وہیں عدالت نے ملزم سریندر کمار کو آر پی سی کی دفعہ 417 کے تحت 7 سات سال کی سزا سنائی ہے اور دوہزار روپے کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔ عدالت نے بھی کہا کہ اگر مجرم نے دو ہزار روپے جرمانہ ادا نہیں کیا تو ایک سال کی سزا مزید بڑھا دی جائے گی۔
عدالت نے ضلعی سیشن جج چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے میں متاثرہ شخص کو معاوضے کے لئے کیس کی کاپی بھیجیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details