اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھمپور: جنسی زیادتی کیس میں ایک شخص کو سات برس کی سزا - اردو نیوز

دونوں طرف کے دلائل سننے کے بعد، سیشن جج نے مشاہدہ کیا کہ جنسی زیادتی کا معاملہ صحیح ہے اور یہ ایک گھناؤنا جرم ہے۔

ادھم پور: جنسی زیادتی معاملہ میں سات برس کی سزا
ادھم پور: جنسی زیادتی معاملہ میں سات برس کی سزا

By

Published : Feb 6, 2021, 10:53 AM IST

ایڈیشنل سیشن جج ادھمپور سوبھا رام گاندھی نے جمعہ کے روز بھٹیاری تحصیل رام نگر میں رہنے والے وجئے سنگھ ولد سکھ دیو سنگھ کو جنسی زیادتی کے معاملے میں سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دس ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ اگر مجرم جرمانے کی رقم ادا نہیں کرتا ہے تو اسے چھ ماہ کی مزید سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جنسی زیادتی کا شکار لڑکی نے 2 ستمبر 2012 کو رام نگر پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کروائی تھی۔ اس میں، اس نے الزام لگایا تھا کہ وہ اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ ستسنگ کے لئے گرجا گھر جارہی تھی۔ جب وہ چھیل علاقے میں پہنچی تو راستے میں موجود وجئے سنگھ نے اسے روک لیا اور زیادتی کی۔

شکایت کی بنیاد پر پولیس نے دفعہ 341/376/34 آر پی سی کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔ کچھ دن بعد پولیس چالان عدالت میں پیش کیا گیا، جس میں استغاثہ انل مگوترا نے نو گواہ پیش کیے۔

دونوں طرف کے دلائل سننے کے بعد، سیشن جج نے مشاہدہ کیا کہ جنسی زیادتی کا معاملہ صحیح ہے اور یہ ایک گھناؤنا جرم ہے۔

تمام گواہوں اور شواہد کو مدنظر رکھ کر انہوں نے مجرم کو سات سال کی قید کی سزا سنائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details