اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں کے سیاحتی مقام نتھا ٹاپ میں برفباری، سیاح خوش - jammu weather

پیر کے روز نتھا ٹاپ میں تقریبا چھ انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔ ادھر، سیاحتی مقام پٹنی ٹاپ میں بارش ہوئی، اور درجہ حرارت میں کمی دیکھنے کو ملی۔

جموں کے سیاحتی مقام نتھا ٹاپ میں برفباری، سیاح خوش
جموں کے سیاحتی مقام نتھا ٹاپ میں برفباری، سیاح خوش

By

Published : Nov 17, 2020, 12:09 PM IST

جموں ڈویژن کے سیاحتی مقام نتھا ٹاپ میں پیر کے روز کم از کم چھ انچ برف باری ہوئی۔ سیاحوں کی خاصی تعداد برف کا لطف اٹھانے کے لئے نتھا ٹاپ کا رخ کر رہی ہیں۔

اتوار کو دوپہر کے بعد موسم میں تبدیلی آگئی اور جموں صوبے میں خشک موسم کا تسلسل ٹوٹ گیا۔ دو ماہ کے بعد بارش سے لوگوں نے چین کی سانس لی۔

جموں کے سیاحتی مقام نتھا ٹاپ میں برفباری، سیاح خوش

پیر کے روز نتھا ٹاپ میں بھی تقریبا چھ انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔ ادھر، سیاحتی مقام پٹنی ٹاپ میں بارش ہوئی، اور درجہ حرارت میں کمی دیکھنے کو ملی۔

جگدھار، سیوجدار، شیو گڑھ، ڈیراٹاپ کی اونچی پہاڑییوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ علاقے میں برفیلی ہواؤں کے باعث سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم موسم کی تبدیلی کا لطف اٹھانے کے لئے سیاحوں کی ایک کثیر تعداد نتھا ٹاپ کا رخ کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details