اردو

urdu

ETV Bharat / state

معمولی تنازع پر پولیس اہلکار نے اپنے ساتھی کو گولی ماری - etv bharat

اس سلسلہ میں جب پولیس افسران سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے فون نہیں اُٹھایا۔

آپسی جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے اہلکار زخمی
آپسی جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے اہلکار زخمی

By

Published : Mar 28, 2021, 9:45 AM IST

Updated : Mar 28, 2021, 2:45 PM IST

گذشتہ رات قومی شاہراہ پر واقع ادھم پور میں جموں و کشمیر کے ایک پولیس اسٹیشن میں دو پولیس اہلکاروں کے مابین لڑائی ہوگئی جس دوران فائرنگ میں ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔

کہا سنی کے دوران ایک پولیس اہلکار نے دوسرے پر گولی چلائی جس کے ساتھ ہی دوسرا اہلکار زمین پر گر پڑا۔ ساتھیوں نے اسے ضلع اسپتال پہنچایا۔ تاہم اس کی حالت سنگین ہونے کی وجہ سے اسے ملٹری اسپتال ادھم پور میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق آپسی تنازع کے دوران ایک پولیس اہلکار نے دوسرے پولیس اہلکار پر سروس رائفل سے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کا نام کاکا رام ہے۔

اس سلسلہ میں جب پولیس افسران سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو پولیس افسران نے فون نہیں اُٹھایا۔ ابھی تک پولیس اہلکاروں کے مابین لڑائی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Last Updated : Mar 28, 2021, 2:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details