اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کے پنچ و سرپنچ منریگا ملازمین کے ساتھ - مینگری تحصیل کے سرپنچ یشپال

منریگا ملازمین مسلسل اپنے مطالبات کے پیشِ نظر ایک ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں جس کے سبب زمینی سطح پر سارے کام ٹھپ پڑ گئے ہیں کیونکہ یہ ملازمین محکمۂ دیہی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہیں۔

Sarpanch pach in support of MNREGA employees
جموں وکشمیر کے پنچ و سرپنچ منریگا ملازمین کے ساتھ

By

Published : Sep 3, 2020, 6:45 PM IST

جموں و کشمیر میں منریگا ملازمین مسلسل ایک ماہ سے اپنے مطالبات کے پیشِ نظر احتجاج کر رہے ہیں۔ ادھمپور ضلع کے مینگری تحصیل کے سرپنچ یشپال نے بھی ان ملازمین کا ساتھ دیتے ہوئے منریگا ملازمین کے ساتھ احتجاج کیا۔

جموں وکشمیر کے پنچ و سرپنچ منریگا ملازمین کے ساتھ

اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ 'ملازمین زمینی سطح پر حکومتی منصوبوں کو نافذ کرانے میں اہم کردار نبھاتے ہیں لیکن مسلسل ایک ماہ سے ان ملازمین کے ہڑتال پر رہنے سے پورا کام ٹھپ پڑا ہے۔ ان کے احتجاج کرنے اور ہڑتال پر بیٹھنے کے سبب دیگر ملازمین کو نہ تنخواہیں مل رہی ہیں اور ترقیاتی کاموں پر تالے لگ گئے ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ ملازمین محکمہ دیہی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہیں لیکن حکومت نے انہیں اب تک مستقل ملازم کی حیثیت نہیں دی ہے۔ اس کے سبب ان کا مستقبل خطرے میں ہے۔ تقریباً 12،15 برسوں سے یہ ملازمین مسلسل محکمہ میں اپنا کام کرتے آرہے ہیں۔'

مزید پڑھیں:

'خصوصی حیثیت کو حکومت بحال کر سکتی ہے یا عدالت'

اس تعلق سے انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ 'ترجیحی بنیادوں پر منریگا ملازمین کے لئے پالیسی تیار کی جائے، انہوں نے مزید انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ 'اگر آنے والے دنوں میں حکومت کی جانب سے ان کے لیے کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی تو پورے یونین ٹریٹری کے سرپنچ و پنچ منریگا ملازمین کی مدد کے لیے سڑکوں پر اتر آئیں گے جس کی ذمہ دار خود حکومت ہوگی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details