میدانی علاقوں سے پہاڑی علاقوں تک جانے والے گجر بکر والوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ' لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ کافی متاثر ہوئے ہیں'۔
انکا کہنا تھا کہ وہ چھ ماہ پہاڑی علاقوں میں اور چھ ماہ میدانی علاقوں میں رہتے ہیں۔ عموماً اس وقت وہ سبھی پہاڑی علاقوں میں پہنچ چکے ہوتے ہیں، لیکن کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اور ان کوئی پرسان حال نہیں'۔
بکروال سماج کے لوگوں کا کہنا تھا کہ ' انتظامیہ سے اجازت لینے میں انہیں کئی دن لگ جاتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ اپنے آبائی وطن نہیں پہنچ پارہے ہیں'۔