جموں و کشمیر کے ادھمپور نیشنل ہائی وے کے بلی نالی کے پاس گذشتہ 20 برسوں سے امرناتھ یاترا کے لیے شیو بھکتوں کی خدمت میں لنگر تقسیم کرنے والی جے مہاکال کمیٹی کی جانب سے اس بار بھی یاتریوں کے لیے لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے۔
محمد شمس اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہر برس امرناتھ یاتریوں کی خدمت کرتے ہیں اور لنگر تقسیم کرنے کے کام میں بھی حصہ لیتے ہیں۔
کمیٹی کے صدر راجپال کا کہنا ہےکہ 'ہم ہر برس بھولے کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں اور جب تک بھولے کی کرپا ہم پر رہے گی تب تک خدمت کرتے رہیں گے۔'