اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈاکٹر جتندر نے حادثے کا شکار خاتون کی مدد کی - Dr. Jitendra Singh

وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون، جو ایک حادثے میں شدید زخمی ہوئی تھی، کو علاج کرانے کے لئے مدد کی ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : Oct 13, 2020, 7:45 PM IST

بتادیں کہ ادھمپور کے جتھیڈ گاؤں سے تعلق رکھنے والی باسن دیوی کو ایک حادثے کے دوران گردن میں شدید چوٹیں آئی تھیں اور انہیں ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
متاثرہ کے ایک فیملی ممبر نے بتایا: 'ہمارے پاس باسن دیوی کے علاج کے لئے پیسے نہیں تھے پھر ہمارے گاؤں کے شابان سنگھ نامی ایک شخص نے یہ معاملہ ڈاکٹر جیتندار سنگھ جی کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے ہماری مدد کی'۔

یہ بھی پڑھیں: بڈگام میں عسکریت پسندوں کے چارمعاونین گرفتار



انہوں نے کہا کہ موصوف وزیر کی سفارش پر متاثرہ کو گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیا گیا۔


دریں اثنا ضلع مجسٹریٹ جموں ڈاکٹر پیویش سنگلا نے بتایا کہ موصوف وزیر کے دفتر سے ہمارے دفتر کو ایک گزارش موصول ہوئی جس پر ہم نے عمل درآمد کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ریڈ کراس فنڈ سے متاثرہ خاتون کی مالی مدد کی اور ضرورت پڑنے پر ان کی مزید مدد بھی کی جائے گی۔ دریں اثنا متاثرہ خاتون کے اہلخانہ نے موصوف وزیر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details