جمعہ کے روز منعقدہ فٹنس پروگرام میں اے ڈی ڈی سی اشوک کمار بطور مہمان خصوصی پروگرام میں شامل ہوئے۔ ان کے ساتھ کئی اہم شخصیات نے بھی اس پروگرام میں شرکت کیا۔ اس موقع پر دیگر افسران نے روڈ سیفٹی سے متعلق عوام میں بیداری لانے کے لیے کئی اہم باتیں شیئر کیں۔
اس سلسلے میں اے آر ٹی او ادھم پور جوگل کشور نے بتایا کہ'ہر برس روڈ سیفٹی ویک منایا جاتا تھا، جس میں ہر ایک کو مختلف سرگرمیوں کے ذریعہ روڈ سیفٹی سے آگاہ کیا جاتا تھا۔ لیکن اس بار اس شعور کو مزید عام کرنے کے لئے روڈ سیفٹی بیداری ماہ کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں ایک ماہ تک مختلف سرگرمیوں کے ذریہ لوگوں کو آگاہ کیا گیا۔
اے آر ٹی او نے مزید بتایا کہ ادھم پور اے آر ٹی او آفس کمپلیکس میں 15 تاریخ سے فٹنس میلے کا انعقاد گیا تھا۔ آخری دن تک 171 گاڑیوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی 192 ڈرائیوروں کی ہیلتھ چیک اپ کے لئے عمومی ہیلتھ چیک اپ کیمپ، بشمول ذیابیطس چیک اپ بھی کرایا گیا۔ ان میں سے 35 کے قریب ڈرائیوروں کو بلڈ پریشر، ذیابیطس اور آنکھوں کی بیماریوں کا پتہ چلا ہے۔ ان سے کہا گیا کہ وہ مزید جانچ کرا کر علاج کروائیں۔