اردو

urdu

By

Published : Dec 28, 2021, 6:09 PM IST

ETV Bharat / state

Man Held With Cigarettes Worth Lakhs in Udhampur: چارلاکھ روپے مالیت کی سگریٹ کے ساتھ ایک شخص گرفتار

جموں و کشمیرپولیس ایک ملزم کو چارلاکھ روپے مالیت کے سگریٹ سمیت گرفتار Man Held With Cigarettes Worth Lakhs کرلیا گیا ہے۔ اس کا ایک ساتھی تاحال مفرور ہے۔ پولیس نے جموں کے ایک تاجر کو بھی پکڑا ہے جوچوری کا سامان خریدتا تھا۔

Police Arrested the Culprit:پولیس نے چارلاکھ روپے مالیت کے سگریٹ سمیت مجرم کو گرفتار کیا
Police Arrested the Culprit:پولیس نے چارلاکھ روپے مالیت کے سگریٹ سمیت مجرم کو گرفتار کیا

15 دسمبر کی رات کو چوروں نے دھر روڈ پر واقع کستوری لال گپتا کی ہول سیل دکان کا شٹر توڑ کر تقریباً چار لاکھ روپے کی سگریٹ cigarettes worth Rs 400,000 کے ساتھ کچھ نقدی بھی چوری کر لی تھی۔

Police Arrested the Culprit:پولیس نے چارلاکھ روپے مالیت کے سگریٹ سمیت مجرم کو گرفتار کیا

تحقیقات کے دوران جب دکان کے اندر اور باہر نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی گئی تو اس میں پورا واقعہ نظر آ رہا تھا۔

فوٹیج کے مطابق سامنے والی سڑک سے ماسک پہنے دو لوگ صبح 4.15 بجے کے قریب دکان کے قریب آتے ہیں۔

پھر راڈ کے ذریعے دکان کا شٹر اور تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور تین بوریوں میں بھر کر مہنگے سگریٹ اور دیگر چیزیں لے گئے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر تفتیش شروع کر دی اور کچھ لوگوں کو حراست میں لے لیا۔

تفتیش کے دوران ایس ایچ او چمن گورکھا کی قیادت میں ٹیم نے محمد منیر ساکن کرمچی ادھم پور سے پوچھ گچھ کی جس نےجرم کا اعتراف کیا۔

مزیدپڑھیں:Kishtwar Police Action Against Drugs: کشتواڑ پولیس کی منشیات کے خلاف کاروائی، ایک شخص گرفتار

اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ اس جرم کو انجام دیا تھا اور یہ سامان جموں کے تاجر پیرکھو جموں کے رہنے والے ابی شرما کو فروخت کیا تھا۔

پولیس نے جموں کے تاجر کو حراست میں لے لیا۔اس کے ساتھ ہی چور کے دوسرے ساتھی کی بھی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

بزنس بورڈ کے سربراہ جتیندر ورمانی اور دیگر کا کہنا ہے کہ پولیس نے بہت ہی کم وقت میں احتیاط کے ساتھ معاملہ حل کرلیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details