اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھمپور میں ڈی ڈی سی چیئرمین اور نائب چیئرمین منتخب - ادھمپور میں ڈی ڈی سی چیئرمین اور نائب چیئرمین منتخب

ادھمپور کے کمشنر آفس کے کانفرنسنگ ہال میں ڈی ڈی سی چیئرمین اور نائب چیئرمین کا انتخاب عمل میں آیا۔

Lalchand  elected as DDC Chairman  and Juhi Singh Manhas as Vice Chairman for District Udhampur
ادھمپور میں ڈی ڈی سی چیئرمین اور نائب چیئرمین منتخب

By

Published : Feb 8, 2021, 9:53 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے کمشنر آفس کے کانفرنسنگ ہال میں ڈی ڈی سی چیئرمین اور نائب چیئرمین کا انتخاب عمل میں آیا جس میں تمام ڈی ڈی سی ممبران نے متفقہ طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی سے لال چند بھگت کو چیئرمین اور جوہی سنگھ منہاس کو نائب چیئرمین مقرر کیا۔

ادھمپور میں ڈی ڈی سی چیئرمین اور نائب چیئرمین منتخب

ادھمپور کے چیئرمین بننے کے بعد لال چند نے کہا کہ 'وہ ادھمپور ضلع اور ادھمپور گاؤں کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور ان کی ترجیح سڑک، بجلی، پانی وغیرہ ہے جس سے اب تک لوگ محروم ہیں۔ وہ پہلے ان سب چیزوں پر توجہ دیں گے۔'

مزید پڑھیں:بیٹے کی لاش مانگنے پر اطہر کے والد پر مقدمہ درج

پروگرام کے دوران ڈی ڈی سی کی نئی مقرر کردہ نائب چیئرمین جوہی سنگھ منہاس نے کہا کہ 'وہ گاؤں جا کر عوام کی تمام پریشانیاں جیسے بجلی، پانی، تعلیم اور صحت کا جائزہ لیں گے اور لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلائیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 14 میں سے 14 ڈی ڈی سی ممبران ضلع کے لئے مل جل کر کام کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details