جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ضلع افسر محکمہ سوشل ویلفیئر اعجاز سمبریا نے مہمان خصوصی کے بطور شرکت کی۔
اس موقع پر اعجاز سمبریانے مرکز کی جانب سے معذوروں کے لیے چلائی جا رہی اسکیمز کے بارے میں بتایا۔
یہ بھی پڑھیں: چار روز تک جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک معطل رہے گا
انہوں نے بتایا کہ فی الوقت جاری ڈی ڈی سی اے انتخابات میں معذوروں کی حصہ داری کے لیے انتظامیہ کی جانب سے ان کی مدد کے لیے کئی لوگ مقرر کیے گئے ہیں۔ یہ لوگ معذور افراد کو بوتھ تک پہنچانے میں مدد کرتے ہیں، تاکہ وہ جمہوری عمل میں اپنی حصہ داری دے سکیں۔