جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے چینونی گھوڑری اسمبلی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رہنما دینا ناتھ بھگت نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہاکہ' کے ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر بھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے نامزد کیے گئے امیدواروں کے تعلق سے پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں نے ان سے بات چیت کرنا ضروری نہیں جانا۔ جس کے سبب ناراض سابق رہنما نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔
انہوں نے پارٹی کے اعلی کمان سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ' جن امیداواروں کو میں نے ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے نامزد کیا تھا انہیں نظر انداز کیا گیا، جس کے باعث پارٹی سے ناراض قدآور رہنما نے استعفیٰ دیا۔