جموں وکشمیر کے ادھم پورمیں سول ڈیفینس کی جانب سے لوگوں میں بیداری لانے کے لیے لگائے گئے کیمپ کا اختتام ہو گیا ، اس میں بڑی تعداد میں خواتین، مرد و بچوں نے شرکت کی۔
کیمپ کے انعقاد کا مقصد عام آدمی کو روز مرہ کی زندگی میں اپنے آپ کو محفوظ رکھنا سکھانا تھا۔ کیمپ مین بتایا گیا کہ خواتین گھر میں رہ کر کیسے اپنے آپ اور خاندان کو محفوظ رکھ سکتی ہیں۔