اردو

urdu

ETV Bharat / state

جیویکا پروجیکٹ کا کسانوں کو فائدہ

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں کسانوں کو جیویکا پروجیکٹ کا فائدہ مل رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران کسانوں نے اپنے گھروں سے ہی سبزی فروخت کی ہے۔

جیون پروجیکٹ کا کسانوں کو فائدہ
جیون پروجیکٹ کا کسانوں کو فائدہ

By

Published : Jun 10, 2020, 4:17 PM IST

ضلع انتظامیہ کی جانب سے کسانوں کو معامشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے ایک بہت بڑا پروجیکٹ شروع کیا تھا جس کا فائدہ موجودہ وقت میں کسانوں کو مل رہا ہے۔ کسانوں نے اپنے کھیت میں بڑی تعداد میں سبزی اگائی اور اسی پروجیکٹ کے تحت انہیں فائدہ مل رہا ہے۔

جیون پروجیکٹ کا کسانوں کو فائدہ

اس کے علاوہ لاک ڈاؤن کے دوران کسانوں نے اپنے گھروں سے ہی سبزیاں فروخت کیں جس سے ان کی آمدنی بھی بڑھی اور لاک ڈاؤن کے دوران کسان کام بھی کرتے رہے۔ اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے شروع کیے گئے اس پروجیکٹ کا دور دراز کے علاقوں سے کسان فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ کسانوں نے ضلع انتظامیہ و ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا کا بھی شکریہ ادا کیا۔ جن کی کوششوں کے بعد یہ پروجیکٹ آسانی سے کام کر رہا ہے اور کسانوں کو اس کا فائدہ مل رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details