جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں ایک کنبہ دہلی سے ادھمپور میں 2 مہینے سے قیام ہے۔ یہ کنبہ اسکولوں میں پینٹنگ کا کام کرتے تھے۔ لیکن لاک ڈاؤن کے سبب اسکول بند ہونے سے ان پر بہت زیادہ اثر پڑا ہے۔ یہ کنبہ گزشتہ 1 مہینہ سے نجی ہوٹل میں مقیم تھا، لیکن اب معاشی بدحالی کی وجہ سے ہوٹل کے مالک نے انہیں ہوٹل سے باہر نکال دیا اور کہا کہ اگر آپ کے پاس پیسے نہیں ہے تو آپ ہوٹل میں نہیں رہ سکتے۔
ادھم پور: ہوٹل کا بل ادا نہ کرنے پر کنبہ کے افراد سڑک پر - ہوٹل کا بل ادا نہ کرنے پر کنبہ کے افراد سڑک پر
کورونا دور میں پیسے نہ ہونے کے سبب ہوٹل مالک نے ایک کنبہ کو ان کے سامان کے ساتھ باہر نکالا۔
ادھموپر: ہوٹل کا بل ادا نہ کرنے پر کنبہ کے افراد سڑک پر
اب یہ کنبہ لاک ڈاؤن میں سڑکوں پر آگیا ہے۔ ایسے کئی خاندان ہے جو اس طرح معاشی بحران کا شکار ہیں۔متاثرہ افراد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے ایک مہینے سے اس ہوٹل میں رہ رہے تھے۔ لیکن اب ان کے پاس نہ تو کھانے پینے کے لئے پیسے ہیں اور نہ ہی ٹھہرنے کی جگہ ہے۔
آج ہوٹل کے مالک نے انہیں ہوٹل سے باہر نکال دیا اور کہا کہ آپ اپنے رہنے کا انتظام کہیں اور کریں۔ایسے کئی کنبے ہیں جو اس لاک ڈاؤن میں مالی بحران سے دوچار ہو رہے ہیں۔