ضلع ادھم پور کی پولیس نے 115 گرام ہیروئن کے ساتھ ایک اسمگلر کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جس کی شناخت ہمراج سنگھ عرف ٹائیگر باڑیاں کے بطور ہوئی۔ پولیس کو کافی عرصے سے اس کی تلاش تھی۔
رینبل پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او چمن لال اور ٹکری پولیس پوسٹ کے انچارج انسپکٹر جے ویندر سنگھ کی ہدایت پر ٹیم نے پلاٹا علاقے میں ناکہ لگا رکھا تھا۔ اس دوران ایس یو وی 500 گاڑی موقع پر پہنچی اور تلاشی لینے پر پولیس نے گیئر باکس میں چھپا کر رکھے گئے 120 گرام ہیروئن کو برآمد کیا۔