ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کی جانب سے آج فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہفتہ کے تحت ادھم پور شہر میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام برادریوں کے لوگوں نے شرکت کی۔
ادھم پور: فرقہ وارانہ ہم آہنگی ریلی کا انعقاد واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کی سب جج سندیپ کور کی قیادت میں یہ ریلی شہید بھگت سنگھ پارک سے شروع ہوئی اور گول مارکیٹ سے ہوتی ہوئی واپس پارک تک پہنچ کر ختم ہوگئی۔
سب جج سندیپ کور نے بتایا کہ جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس گیتا متل کی ہدایت کے مطابق ضلعی سیشن جج موہن لال منہاس کی سربراہی میں ہفتہ وار فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہفتہ کا انعقاد کیا گیا ہے اور یہ ہفتہ 19 نومبر سے شروع ہوا ہے جو 25 نومبر تک جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگ ایک ساتھ مل کر اس ریلی میں شامل ہوئے اور آپس میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے پر زور دیا۔ سب جج نے کہا کہ کوئی بھی مذہب پرتشدد کی تعلیم نہیں دیتا ہے لہذا ہم سب کو ایک ساتھ فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں رہنا چاہئے، ریلی کے ذریعہ بھی یہی پیغام پہنچایا گیا۔