اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھم پور: ہاؤسنگ کالونی میں شجرکاری

شجرکاری سے ماحول صاف ہوگا اور اچھی ہوا ماحول میں بہے گی، جو لوگوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھے گی۔

ہاؤسنگ کالونی میں شجرکاری
ہاؤسنگ کالونی میں شجرکاری

By

Published : Jul 23, 2020, 6:39 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں لیگل سروس اتھارٹی کی جانب سے آج نگر کے ہاؤسنگ کالونی میں شجرکاری کی گئی۔

اس موقع پر ضلع لیگل سروس اتھارٹی کے افسر سندیپ کور کی قیادت میں سجر کاری کی گئی۔ ہاؤسنگ کالونی میں دیگر زات کے شجر لگائے گئے۔

صحافیوں کو جانکاری دیتے ہوئے سندیپ کور نے بتایا کہ 'ضلع لیگل سروس اتھارٹی کی جانب سے وقت وقت پر ماحول کے لیے عام لوگوں کو بیدار کیا جاتا ہے۔'

ہاؤسنگ کالونی میں شجرکاری

یہ بھی پڑھیں:ایس ایس بی کی جانب سے شجرکاری مہم


انہوں نے کہا کہ 'لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے ضلع میں دیگر پروگرام بھی کیے جاتے ہیں۔ اسی ضمن میں آج ضلع لیگل سروس اتھارٹی کی جانب سے ہاؤسنگ کالونی میں شجرکاری کی گئی'۔ اس کے علاوہ انہوں آج لوگوں کو شجرکاری کے بارے میں بیدار کرتے ہوئے زیادہ پودے لگانے کے لیے لوگوں کی حوصلہ آفضائی کی۔

انہوں نے کہا کہ 'شجرکاری سے ماحول صاف ہوگا اور اچھی ہوا ماحول میں بہے گی، جو لوگوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھے گی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details