جموں وکشمیر کو ریاست کی حیثیت اور انٹرنیٹ خدمات کو فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں نے ڈی سی آفس ادھم پور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ حکومت جموں و کشمیر کی عوام کے ساتھ سیاست کر رہی ہے۔ اس سے قبل ریاست کی عوام آرٹیکل 370 ہونے کی وجہ سے متحد تھے، لیکن مرکزی علاقہ بنانے کے بعد امتیازی سلوک کی سیاست کی جارہی ہے۔