اردو

urdu

ETV Bharat / state

اودھمپور: بچوں کا ریلیف فنڈ میں عطیہ

کورونا وائرس کے پیش نظر جموں وکشمیر کے اودھمپور ضلع میں اسکولی بچوں نے اپنی پاکٹ منی کا پیسہ ریلیف فنڈ میں عطیہ کیا۔

Children donated
Children donated

By

Published : Apr 5, 2020, 5:18 PM IST

عام لوگوں سے لے کر بالی وڈ اسٹار، صنعت کار، کھلاڑی کوویڈ 19 سے جنگ کے لئے وزیر اعظم راحتی فنڈ میں عطیہ کررہے ہیں۔

اس سلسلے میں جموں و کشمیر کے ضلع اودھمپور میں 4 اسکولی طلبہ نے اپنی بچت وزیر اعظم راحتی فنڈ میں عطیہ کی ہے۔

اودھمپور میں بچوں نے وزیر اعظم راحتی فنڈ میں عطیہ کیا

15 سالہ آبھاس شرما، 10 سالہ آرادھیا شرما، 9 سالہ اگرم دت اور 8 سالہ ادھوک دت ہفتے کے روز اودھمپور کے ایس ایس پی راجیو پانڈے کے دفتر پہنچے اور انہیں اپنی بچت سونپی۔

اس دوران اودھمپور کے ایس ایس پی راجیو پانڈے نے بچوں کے اس تعاون کی تعریف کی اور اسے قبول کیا۔ ایس ایس پی نے کہا کہ یہ بچے تعریف کے مستحق ہیں۔

انہوں نے اپنی پاکٹ منی سے عطیہ کیا ہے۔ ان میں سے ایک نے 575 روپئے جبکہ دوسرے نے 1100 روپے دیاہے۔ یہ رقم چھوٹی ہوسکتی ہے لیکن یہ کارنامہ یقینی طور پر لوگوں کو عطیہ کرنے کے لئے متاثر کرے گا۔

اس دوران چاروں بچوں نے کہا کہ یہ وقت سب لوگوں کو ساتھ آکر غریبوں کی مدد کرنے کا ہے۔

بچوں میں سے ایک آبھاس شرما نے کہا کہ کورونا وائرس پورے ملک میں پھیل گیا ہے۔ بہت سارے لوگ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ہم غریبوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ اسی لئے ہم نے رقم چندہ کردی ہے۔ ہم سب کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details