شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بی جے پی سابق ضلع صدر کی ہلاکت کے خلاف بی جے وائی ایم نے آج جموں کے ادھم پور میں احتجاج کیا اور جموں و کشمیر سے عسکریت پسندی کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ رات بانڈی پورہ میں بی جے پی کے سابق ضلع سربراہ وسیم باری، اس کے بھائی اور والد پر عسکریت پسندوں نے گولیاں چلائی اور انہیں ہلاک کردیا تھا۔
بی جے پی سے منسلک بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے ضلع صدر سوشانت گپتا کی صدارت میں گول مارکیٹ میں وسیم باری اور اس کے کنبے کے اراکین پر کئے گئے حملے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
مظاہرین نے اس موقع پر ایک پتلہ بھی نذر آتش کیا اور پاکستان مردہ باد کے نعرے لگائے۔