محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ڈائرکٹر سعید صحر اسغر کی کوششوں سے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں بڑی تعداد میں بچوں نے حصہ لیا۔ بچوں کو بتایا گیا کہ وہ اپنے گھروں میں اور اسکول میں اپنے ساتھ ہونے والے کسی بھی طرح کی نازیبا حرکت پر اپنے والدین اور اساتذہ کو مطلع کریں۔
اس موقع پر ضلع انفارمیشن افسر سجاد سمبریا نے کہا کہ 18 برس سے کم عمر کے بچوں کا تحفظ بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی شخص 18 برس سے کم عمر کے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرتا ہے تو اس شخص کو پاکسو ایکٹ کے تحت 10 برس تک کی سزا دی جا سکتی ہے۔