ضلع ادھم پور میں حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مزدور دستکار یونیئن کے ضلع صدر درشن کمار نے بتایا کہ وہ اپنے مطالبات کو لے کر کئی بار احتجاج کر چکے ہیں، لیکن حکومت نے ابھی تک ان کے مطالبات پر توجہ نہیں دی۔
ان کے مطالبات میں اہم مطالبہ ان کی پینشن کو لے کر۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جن کی عمر 60 برس سے اوپر ہو چکی ہے ان کو 3000 روپے پینشن کے بطور دیا جائے۔ اس کے علاوہ غریبی سطح سے نیچے زندگی بسر کر رہے دست کاروں کی بیٹیوں کے لیے سماجی فلاح و بہبود کی جانب سے چلائے جا رہی اسکیم کا فائدہ دیا جائے۔